عمران خان کی حکومت کی ضمانت نواز شریف نے دی ، اعتزاز احسن


عمران خان ، حکومت ، ضمانت ، نواز شریف ، اعتزاز احسن
۱۱ مارچ, ۲۰۲۰ ۶:۲۵ شام

 حیدرآباد (92 نیوز) معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا عمران خان کی حکومت کی ضمانت نواز شریف نے دی۔

اعتزاز احسن اور فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں۔ وہ دونوں بھائی بھی باہر ہیں اور پیسے بھی بچا گئے۔ دونوں بھائیوں کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔ نواز شریف وہاں برطانیہ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی۔

انہوں نے کہا کیا شہباز شریف نواز شریف کو سوٹ کیس میں بند کرکے لاسکتا ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نواز شریف کے جیل سے اے سی بھی ہٹا لیں گے۔ نواز شریف نے عمران خان کی یہ باتیں برطانیہ میں رکھ دی ہیں۔ برطانیہ سے کبھی سیاسی لوگ واپس نہیں آئے۔ الطاف حسین اور اسحاق ڈار کی مثال آپ کے سامنے ہیں۔

اعتزازاحسن نے کہا مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کی رہائی کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا اور وہ کامیاب ہوئے۔ اپوزیشن کے اتحاد میں ن لیگ رکاوٹ ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز