Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سلیکٹڈ کے دن گنے جا چکے ،جعلی حکومت سے جلد نجات ملے گی ، مریم نواز

سلیکٹڈ کے دن گنے جا چکے ،جعلی حکومت سے جلد نجات ملے گی ، مریم نواز
October 24, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) مریم نواز نے کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ کے دن گنے جا چکے ، جعلی حکومت سے جلد نجات ملے گی۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  کل سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ناکامی نہیں ، تاریخی ذلت تھی ، جج کے خلاف ریفرنس کے پیچھے اصل کردار عمران خان ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں بولیں عمران خان 15جنوری سے پہلے استعفیٰ دے دیں گے ، این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہنوں اوربیٹیوں کےدروازے توڑے جائیں تو مخالفین کی ذہنی حالت سمجھ سکتے ہیں، کراچی واقعے کے دن سے عمران خان سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، سندھ حکومت سارے معاملے کو جانتی ہے۔ سندھ پولیس نے اس عمل کو ناکام بنایا۔ کوئٹہ روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا عمران خان کی بڑھکوں کو برطانیہ کچھ نہیں سمجھتا، عمران خان اپنا قد اونچا کرنے کیلئے نواز شریف کا نام لے رہے ہیں۔