عمران خان کل ایران، 15 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے


وزیراعظم ، عمران خان ، سعودی عرب ، ایران ، ثالثی ، سرگرم، 13 اکتوبر ، دورہ ، ایران ، متوقع
۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک ہیں۔ عمران خان کل ایران اور 15 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کی عالمی مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

پاکستان نے سعودی عرب، ایران کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی کاوشیں تیز کر دیں۔ وزیراعظم عمران خان دوںوں ممالک کے مابین ثالثی کیلئے متحرک ہو گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار 13 اکتوبر کو دورہ ایران کا دورہ کریں گے۔ وہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے اہم ملاقات کرینگے۔ دورہ ایران کے فورا بعد وزیراعظم سعودی عرب جائیں گے اور سعودی قیادت کو ایرانی صدر سے ملاقات، متعلقہ امور پر اعتماد میں لیں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہا تھا۔ ایران نے ثالثی قبول کرتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کا اشارہ دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی سعودی عرب اور ایران میں جاری کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز