Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

عمران خان کا رویہ فاشسٹ، ہمیشہ ذاتیات اور انتقام کی سیاست کی ، شہباز شریف

عمران خان کا رویہ فاشسٹ، ہمیشہ ذاتیات اور انتقام کی سیاست کی ، شہباز شریف
October 20, 2020 03:06 pm

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ  عمران خان کا رویہ فاشسٹ ہے ، انہوں نے ہمیشہ انتقام اور ذاتیات کی سیاست کی ۔

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کا سمندر حکومت کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی ۔احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

Contact Details