عمران خان کا امریکا کا دورہ صرف 50 ہزار ڈالر میں ہو رہا ہے ، نعیم الحق

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا عمران خان کا امریکا کا دورہ صرف 50 ہزار ڈالر میں ہو رہا ہے۔ یہ کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے جس میں تمام غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔
Whereas the last trip to Washington by thethen PM Nawaz Sharif cost the government 460,000 dollars , the current trip by PM Imran Khan is costing only 50,000 dollars. This is part of the austerity drive by the government which aims at cutting down all unnecessary expenditure.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) July 20, 2019
وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر مریم نواز نے ٹویٹ کیا تو وزیراعظم کے معاونین خصوصی فردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق نے مریم نواز کو نشانے پر رکھ لیا۔
فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو کرارا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا بیگم صفدر اعوان صاحبہ! عمران خان کے بغض میں حقائق مسخ نہ کریں۔
بیگم صفدر اعوان صاحبہ !عمران خان کے بغض میں حقائق کو مسخ نہ کریں۔جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیا۔ جنرل راحیل سعودیہ کے دورے میں آپ کے والد کے ساتھ تھے۔اسی طرح جنرل قمر باجوہ اور شاہد خاقان نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا۔ کیا یہ تین وزراء اعظم سیلیکٹڈ تھے؟ https://t.co/xswr2ImwAb
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 20, 2019
مزید لکھا جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیا۔ جنرل راحیل سعودیہ کے دورے میں آپ کے والد کے ساتھ تھے۔ اسی طرح جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا۔ کیا یہ تین وزراء اعظم سلیکٹڈ تھے؟
دوسری جانب نعیم الحق نے بھی مریم نواز کو نوازشریف کے شاہانہ خرچے یاد کرا دیے۔ ٹویٹ کیا کہ سابقہ دور میں نواز شریف نے امریکہ کے دورے پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا سرکاری خرچ کیا۔ عمران خان کا امریکہ کا دورہ صرف 50 ہزار ڈالر میں ہو رہا ہے۔