Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے کہا تھا 2020 نوکریوں کا سال ہوگا، 2021 آگیا، بلاول بھٹو

عمران خان نے کہا تھا 2020 نوکریوں کا سال ہوگا، 2021 آگیا، بلاول بھٹو
April 22, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ملک میں بڑھتی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار۔ کہتے ہیں عمران خان نے کہا تھا 2020 نوکریوں کا سال ہوگا، 2021 آگیا مگر نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملیں۔

انہوں نے کہا، ملکی تاریخ میں ایسا کوئی حکمران نہیں جس نے روزگار دشمنی میں انتہا کردی ہو۔ ملک کی تقریبا آدھی ورکنگ کلاس کی یا تو تنخواہوں میں کمی ہوئی یا نوکریوں سے محروم ہوگئے۔ ہم نے 5 سالہ دور حکومت میں  60 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، ویتنام، گھانا اور میانمار تک میں بیروزگاری کی شرح پاکستان سے بہتر ہے، وزارتیں بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔