عمران خان نے دشمن کو تباہ کرنے کیلئے فوج کو فری ہینڈ دیدیا ہے ، شیخ رشید

شیخ رشید
۲۳ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۱۰ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے  دشمن کو تباہ کرنے کیلئے فوج کو فری ہینڈ دے دیا ہے ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سنا تھا کہ ہندوستان  سیکولر ازم سے مذہبی ، تشدد پسند اور دہشتگرد ہو جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، 60 سے 70 فیصد تک مودی نے جنگ کےچانسز پیدا کئے ہیں ، وہ چار ریاستوں سے الیکشن ہارنے کے بعد  پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کر رہا ہے ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فوج کی تینوں کمانوں کو اجازت دے دی ہے کہ اس دھرتی پر کوئی حملہ ہو تو اسکا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے  نیست و نابود کر دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر اس دفعہ  حملہ ہوا تو نہ برلا  جی کے مندر میں گھنٹیاں بجیں گی ، نہ  چڑیاں چہکیں گی نہ گھاس اگے گی ، پاکستان پر جتنا قرضہ چڑھا ہے  سب یکمشت ادا کر دیا جائے گا ، کسی کو  غلط فہمی ہے تو دور کرلے ۔

تازہ ترین ویڈیوز