Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے خود 4 جلسے کرکے کوٹہ پورا کرلیا، اپوزیشن کو منع کیا جا رہا ہے، خورشید شاہ

عمران خان نے خود 4 جلسے کرکے کوٹہ پورا کرلیا، اپوزیشن کو منع کیا جا رہا ہے، خورشید شاہ
November 19, 2020
سکھر (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے خود چار جلسے کرکے کوٹہ پورا کرلیا، اب اپوزیشن کو منع کیا جارہا ہے۔ پی پی رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو میں تنقید کرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں جہاں جلسے نہیں ہورہے ہیں وہاں بھی تو کورونا پھیل رہا ہے۔ کہا کہ چودہ ماہ سے قید میں ہوں، کیس کے ٹرائل میں تاخیر کیوں ہورہی ہے، آخر پتہ چلے جرم کیا ہے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری لڑائی اُن لوگوں سے رہی ہے جو قبضہ مافیا ہیں۔ سچائی کیلئے لڑتا رہا ہوں اور لڑتا رہوں گا۔ اِدھر سپریم کورٹ نے خورشیدشاہ کی ضمانت کی دونوں درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کرلیا، سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی۔