عمران خان نواز شریف کو بیرون ملک بھیج کر اُداس ہیں، شیخ رشید


عمران خان ‏ نوازشریف ‏ شیخ رشید اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نےبڑا انکشاف کردیا ، 92 نیوزکے پروگرام نائنٹی ٹو ایٹ 8 میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا  کہ   وزیراعظم عمران خان نوازشریف کو بیرون ملک بھیج کر اُداس ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان مریم نواز کو باہر بھیجنے کے موڈ میں نہیں ہیں ، آرمی چیف کے معاملے پرمسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی  حمایت کرے گی۔

وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید نے 92 نیوز کے پروگرام 92 ایٹ 8    میں خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان اداس ہیں۔انہوں نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے حکومتی موقف بھی  واضح کردیا ۔

شیخ رشیداحمد نے واشگاف الفاظ میں  کہا کہ ڈیل نہ ہونے کا دعویٰ عوام نہیں مان رہے،انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پرمسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی حمایت کریں گے۔

وزیرریلوے نے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کے اعتراف کے ساتھ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو اہم مشورہ بھی دیا کہا کہ   بیوروکریسی کام نہیں کررہی، وزیر اعظم افسروں کے زیادہ تبادلے نہ کریں ۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے  کہا کہ  حکومت کاآخری مہینہ ہونے کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز