Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان ناکامی تسلیم کرتے ہوئے خود وکٹ چھوڑ دیں، آصف کرمانی

عمران خان ناکامی تسلیم کرتے ہوئے خود وکٹ چھوڑ دیں، آصف کرمانی
October 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ناکامی تسلیم کرتے ہوئے خود وکٹ چھوڑ دیں ۔

چینل 92 نیوز کے مارننگ شو صبح سویرے پاکستان میں  گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے بعددیگر شہروں میں بھی جلسے کیے جائیں گے،رائے عامہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،بینراتارنا اور بینر پھاڑنے میں فرق ہے،آصف کرمانیاپنے لیے حکومت خود گڑھا کھود چکی ہے، بس اس میں گرنے کی دیر ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اپنی حکومت کی کارکردگی سے نالاں نظر آئے کہا کہ وزیراعظم گورننس ٹھیک کریں، مہنگائی ختم نہ ہوئی تو عوام سے پتھر پڑیں گے۔

ریاض فتیانہ نے کہا اپوزیشن خوفزدہ ہے کیوں کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کی اکثریت ہو جائے گی۔