Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان تقریر روز کرتے ہیں بس اتنا بتا دیں کس شعبے میں ترقی ہوئی ، شاہد خاقان عباسی

عمران خان تقریر روز کرتے ہیں بس اتنا بتا دیں کس شعبے میں ترقی ہوئی ، شاہد خاقان عباسی
April 27, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے عمران خان تقریر روز کرتے ہیں بس اتنا بتا دیں کس شعبے میں ترقی ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا گفتگو میں کہا ملک میں ہر لمحہ بھاری اور ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے۔ پارلیمنٹ میں آج تک عوام کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔ مانگے تانگے کی ویکسین پر گزارا ہو رہا ہے۔

 قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا حکومت کو کیے گئے وعدے پارلیمنٹ میں لانا چاہئیں۔ سچائی کمیشن بنا دیں ملک کے حقائق سامنے آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا جمہوریت کے دور میں جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ حکومت بات چیت کررہی تھی ، کیا وعدے ہوئے سامنے نہیں آئے۔ مذاکرات ہی کرنے تھے تو کالعدم قرار کیوں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا پی ڈی ایم میں واپسی کےلیے بال پیپلزپارٹی کی کورٹ میں ہے۔ مولانا نے پیپلزپارٹی کو رویہ بدلنے کا کہا۔