عمران خان احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جہانگیرترین


عمران خان، احتساب، پیچھے نہیں ہٹیں گے، جہانگیرترین، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۷ شام

لاہور (92 نیوز) رہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت آگیا ہے۔

جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے عمل سے نواز شریف مائنس ہوئے، شہباز شریف مائنس ہوئے اب مریم نواز کی باری آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف کے دو بیٹے اور بہویں ان کے پاس ہیں مجھے نہیں لگتا مریم نواز کو پاس جانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں جن پر بھی کیسز ہیں وہ بیمار ہوکر باہر بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی طور پرکوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ن لیگ کے خیالی پلائو ہیں، وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے، ن لیگ کی تمام کوششیں ناکام جائیں گی۔

مزید کہتے ہیں کہ برطانیہ میں جو سول ڈیل ہوئی وہ برطانیہ کی طرف سے شرط ہے کہ بات باہر نہیں نکلے گی۔ پارلیمنٹ سپریم ہے، قانون لانے کا کام حکومت کا ہے، کورٹ کے تفصیلاً فیصلہ آنے کا انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا میری آج ہی اختر مینگل سے فون پر بات ہوئی جوبھی ایشو ہے اسے مل بیٹھ کر حل کرلیں گے، آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے اپوزیشن سے مل کر معاملہ حل کرلیں گے۔

جہا نگیر ترین جے یوآئی ف کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ مولانا فضل الرحمن آنے جانے میں لگے ہی رہتے ہیں، ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چودھری برادران سے ملاقات ہوئی ہے، مائنس عمران خان والی کوئی بات نہیں چل رہی۔ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے بلاول، ان کے والد اور ن لیگ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے معیشت کو سہارا دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز