عمران خان ،ٹرمپ کی دوسری ملاقات ستمبر میں متوقع

عمران خان ‏ ٹرمپ ‏ دوسری ملاقات ‏ ستمبر ‏ اسلام آباد ویب ڈیسک ‏ نیویارک ‏ افغان امن عمل ‏ پاک بھارت تعلقات ‏ معیشت دفاع توانائی اقوام متحدہ ‏ جنرل اسمبلی ‏ سائڈ لائن ‏ وزیراعظم عمران خان ‏ پاکستان امریکی صدر سفارتی ذرائع
۲۹ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۳ شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین رواں سال ستمبر میں نیویارک میں دوبارہ ملاقات متوقع ہے جس میں افغان امن عمل اور پاک بھارت تعلقات کے ساتھ ساتھ معیشت، دفاع اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت گی۔

دونوں رہنماوں کے درمیان یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائڈ لائن پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کر ینگے جبکہ دیگر عالمی رہنمائوں کی طرح امریکی صدر بھی وہاں موجود ہونگے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کے مابین مختصر عرصے میں دوبارہ ملاقات کا ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ماضی کی تلخیاں پس پشت ڈال کر آگے بڑھ رہے ، دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی ختم ہوگئی ہے اور آنے والے دنوں میں باہمی معاشی، دفاعی اور توانائی کے شعبہ میں تعلقات میں وسعت دیکھنے میں آئے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کردی

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے مابین ملاقات کے امکان پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی بات کرچکے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ امریکہ کو انتہائی اہم قراردیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں میں جہاں افغان امن عمل پر تفصیلی بات چیت ہوگی،وہاں پاک بھارت تعلقات بھی زیربحث آئیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور د ینگے وہاں وہ امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں بھی اس اہم تنازعہ کے حل کی اہمیت کو اجاگر کریں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان اپنے دورہ نیویارک میں امریکی صدر کے علاوہ دیگر اہم عالمی رہنمائوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرینگے جن میں علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت گی۔

تازہ ترین ویڈیوز