عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ کی آرمی چیف سے ملاقات

عمان ، مسلح افواج ، چیف آف اسٹاف ، لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ ، آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ،ملاقات
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام

راولپنڈی (92 نیوز) عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کلیدی کامیابیوں کوسراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی علاقائی امن و سلامتی کیلئے جاری کاوشیں قابل قدر ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز