عمان میں سمندری طوفان میکونو نے تباہی مچا دی



۲۶ مئی, ۲۰۱۸ ۸:۲۹ دن

عمان (92 نیوز) یمن کے جزیرہ سکوترا میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان میکونو عمان کے صوبہ زوفر اور الوسطہ سے ٹکرا گیا۔

ایک سو ستر کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں اور موسلادھار بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث بارہ سالہ بچی دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے متعدد گاڑیاں زیر آب آگئیں ۔

دوسری جانب صلالہ میں عمان کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اسکول اور عمارتوں میں پھنسے دس ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔

حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔



تازہ ترین ویڈیوز