علی ظفر کے ساتھ تنازع ، سیشن جج لاہور نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست منظور کر لی

۰۸ مئی, ۲۰۱۹ ۵:۱۷ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج کی تبدیلی کی درخواست منظور کر لی اور کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کر دیا۔

عدالت نے میشا شفیع کی جانب سے ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج کی تبدیلی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

سیشن جج لاہور خالد نواز نے دلائل مکمل ہونے پر میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ میشا شفیع کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔  سیشن کورٹ سے درخواست ہے ہتک عزت کیس کی سماعت دوسرے جج کے پاس منتقل کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ  گیارہ مئی کو کیس کی سماعت کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز