Friday, June 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، گلوکارہ 9 دسمبر کو بیان قلمبند کرائیں گی

علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، گلوکارہ 9 دسمبر کو بیان قلمبند کرائیں گی
December 7, 2019
لاہور (92 نیوز) گلوکار علی ظفر کے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر گلوکارہ 9 دسمبر کو بیان قلمبند کرائیں گی۔ گلوکارعلی ظفر کے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کے بطور سیشن جج فرائض انجام دینے میں مصروفیت کے باعث نودسمبرتک ملتوی کی گئی۔ میشاء شفیع نو دسمبر کو صبح دس بجے اپنا بیان قلمبند کروائیں گی۔ میشاء شفیع ہتک عزت دعویٰ میں اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے پیش ہوئیں۔ میشا شفیع کی طرف سے ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش ہوئے۔ فاضل جج کی مصروفیات کی وجہ سے میشاء شفیع اپنا بیان قلمبند نہ کروا سکیں۔ فریقین کے وکلاء کی رضا مندی سے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔