Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علی سد پارہ ، جان سنوری کی ٹیم کا دوبارہ کے ٹو سر کرنیکا فیصلہ

علی سد پارہ ،  جان سنوری  کی ٹیم کا دوبارہ کے ٹو سر کرنیکا فیصلہ
January 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)سخت موسمی حالات اور تیز ہواؤں کے سامنے علی سدپارہ کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ،تین سے پانچ فروری کے درمیان کے ٹو کی دوبارہ مہم جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

علی سدرہ،جان سنوری کی ٹیم نے دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی ٹھان لی ، کوہ پیماؤں کے حوصلے بلند ہیں جنہوں نے سخت موسمی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم  کر لیا۔ کوہ پیماؤں کو کیمپ 3 کے قریب شدید موسمی حالات اورتیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا۔ علی سدپارہ کا سامان سے بھرا بیگ تیز ہواؤں کی وجہ سے پھٹ گیا تھا۔

جان سنوری کا کہناتھا کہ شدید موسمی حالات کا اندازہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ پھر سے مہم جوئی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

جان سنوری نے علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد سدپارہ کی کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور انھیں بہترین ساتھی قرار دیا ۔