Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

علی زیدی نے عزیربلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

علی زیدی نے عزیربلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی
July 11, 2020 02:40 pm

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے مخالفین پر پھر بجلیاں گرا دیں،،پیپلزپارٹی کے سابق رہنما حبیب جان بلوچ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1281798491946258432?s=20 علی زیدی نے عزیر بلوچ کے پیپلزپارٹی سے تعلقات کی تفصیلات بتادیں، کہا کہ حکومت خطرے میں آئی تو پی پی نے عزیر بلوچ سے تعلقات ختم کیے، 2012ء کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نےعزیربلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں الزامات کی جنگ تیز ہوگئی، علی زیدی ایک اور ویڈیو سامنے لے آئے، پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء حبیب جان بلوچ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ حبیب بلوچ نے کہا کہ عزیربلوچ کے کہنے پر سندھ کے آئی جی تک تبدیل ہوئے، رحمان ملک کی صورت میں وزارت داخلہ گھر کی دہلیز پر کھڑی ہوتی تھی۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرمنلز اور مافیاز حکومت کرتے آئے ہیں، اب ان کو سیاست سے باہر نکالیں گے، امید ہے معاملے پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے گی، مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے ہر دروازہ کھٹکٹھاؤں گا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ مافیا ڈان آصف زرداری اور قادر پٹیل پھر بے نقاب ہوگئے، سیاست اور جرم ساتھ ساتھ چلے گا۔

رابطہ کیجیے