Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علی حیدر گیلانی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، اسد عمر

علی حیدر گیلانی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، اسد عمر
March 2, 2021

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے علی حیدر گیلانی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، علی حیدر گیلانی آئین کو پامال کرتے ہوئے پکڑا گیا، جمہوریت اور آئین کو بے توقیر کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا، چند روز سے لوگوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، یہ ماضی میں بھی ایسے ہی کرتے تھے، یہ سب جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے۔