Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علما نے جب بھی تحریک چلائی مارشل لا لگا ، شیخ رشید

علما نے جب بھی تحریک چلائی مارشل لا لگا ، شیخ رشید
October 19, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا علما نے جب بھی تحریک چلائی مارشل لا لگا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں شیخ رشید نے کہا اب مارشل لا لگا تو چھ سو افراد اندر ہوں گے، پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے خود کو عقلمندوں کا لیڈر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ سارے چودھری مر جائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمٰن کو اقتدار نہیں ملے گا۔ وہ جس کے اشارے پرچل رہے ہیں اس کی سیاست بھی تباہ وبرباد ہو جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے۔ دھرنا گرے لسٹ میں ہے۔ مولانا کو فیس سیونگ دی جا سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان کا سب سے زیادہ نقصان ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ہو گا۔ ان کا کہنا تھا شہباز شریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے۔