علمائے کرام کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد اور گھرون کی چھتون پر اذانیں


۲۵ مارچ, ۲۰۲۰ ۹:۴۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) علمائے کرام کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں  دی گئیں ۔  تقریباً تمام شہروں میں فضا اللہ اکبر ، اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی ۔

شہریوں  نے  استغفار کا ورد کیا ، رب ذوالجلال سے عالمی وبا کے خطرے کو ٹالنے کی دعائیں۔

علمائے کرام  نے شہریوں کو تلقین کی ہے کہ گھروں میں رہ کر وظائف اور مسنون دعائیں کریں، مساجد، گھروں اور دفاتر کی چھتوں پر اذانیں دی جائیں،حکومت جمعہ کو یوم توبہ کے طور پر منانے کا سرکاری سطح پر اعلان کرے۔

علمائے کرام نے شہریوں سے کہا کہ اللہ کو یاد کریں، روزانہ رات 10بجے بلاتفریق اذانیں دی جائیں، مساجد کے اسپیکرز، گھروں اور کھلے دفاتر کی چھتوں پر اذانیں دی جائیں، مساجد میں روزانہ پانچ وقت3اضافی اذانیں دی جائیں۔

علمائے کرام نے زور دیا ہے خدارا گھروں میں بیٹھ جائیں،احکامات کی پاسداری کریں،گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اپنانے میں سنجیدہ رویہ اختیار کریں، حکومت جمعۃ المبارک کو سرکاری سطح پر یوم توبہ منائے۔

تازہ ترین ویڈیوز