Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عظیم گلوکارہ اقبال بانو کو دنیا سے کوچ کئے بارہ برس بیت گئے

عظیم گلوکارہ اقبال بانو کو دنیا سے کوچ کئے بارہ برس بیت گئے
April 21, 2021

لاہور (92 نیوز) عظیم گلوکارہ اقبال بانو کو دنیا سے کوچ کئے بارہ برس بیت گئے۔ اقبال بانو کی گائیکی میں پختگی اور موسیقی کے اسرار و رموز سے واقفیت ایسی تھی کہ جب گاتی تھیں تو جیسے وقت ٹھہر جاتا تھا۔

انیس سو پینتیس میں دہلی میں پیدا ہونے والی اقبال بانو کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں تھا کہ وہ کلاسیکل موسیقی اور غزل گائیکی میں اپنے عہد کا بڑا نام ہوں گی۔

اقبال بانو نے موسیقی دہلی کے استاد چاند خان سے سیکھی تھی۔ سترہ سال کی عمر میں پاکستان منتقل ہوئیں اور ریڈیو پاکستان میں گائیکی کا آغاز کیا۔ ضیا دور میں جب فیض احمد فیض کی شاعری پر خاموش پابندی تھی تو اقبال بانو نےان کا کلام گایا جس سے ان کی ایسی پذیرائی ہوئی کہ تاریخ کاحصہ بن گئیں۔

اقبال بانو کو انیس سو چوہتر میں پرائیڈ اف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ معروف گلوکارہ 21 اپریل 2009 کو جہاں فانی سے کوچ کر گئیں مگر کانوں میں رس گھولتی انکی آواز زندہ جاوید رہے گی۔