Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے 778 ویں عرس کی تقریبات جاری

عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے 778 ویں عرس کی تقریبات جاری
August 20, 2020
 پاکپتن  (92 نیوز) برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے 778 ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ سجادہ نشین نے قدیمی رسومات ادا کرتے ہوئے زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات تقسیم کیے۔ کوورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر محدود تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے، اس سال بہشتی دروازہ علامتی طور پر دو روز کے لئے کھولا جائے گا۔ کورونا ایس او پیز کے تحت پولیس اہلکاروں کی جانب سے زائرین کو ہینڈ سینیٹائز کرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ عرس مبارک کی تقریبات کے لئے پولیس کی جانب سے سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جگہ جگہ اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔ زائرین کہتے ہیں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار پر دلی سکون اور روحانی تسکین ملتی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث عرس کی تقریبات کو محدود کرنے کے ساتھ دیگر شہروں سے آنے والے  زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔