Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عظمیٰ کاردار نے پارٹی سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف پارٹی میں اپیل دائر کر دی

عظمیٰ کاردار نے پارٹی سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف پارٹی میں اپیل دائر کر دی
July 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) عظمیٰ کاردار نے آڈیو لیک کے معاملے پر پارٹی سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف پارٹی میں اپیل دائر کر دی ،عظمیٰ کاردار نے  اپنی اپیل میں وزیر اعظم اور انکی اہلیہ کے حوالے سے آڈیو کو توڑ مروڑ کر وائرل کرنے کو پارٹی کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

عظمیٰ کاردار  نے موقف اختیار کیا ہے کہ آڈیو کال ایک نجی گفتگو تھی جس میں دوسرے فریق کی آواز کو ختم کر کے   پیش کیا گیا ۔

عظمیٰ کاردار نے پارٹی سے آڈیو کال لیک کرنے والے  کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کرانے کی اجازت  بھی مانگ لی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 جولائی کو عظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی تھی ، رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نےکیا  تھا۔

عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا ،ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ایک  ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں سکیڈ کی ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

عظمیٰ کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت مؤخر کرکے 27 جون  کو منعقد کی گئی تھی۔

پارٹی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ تمام ثبوت و شواہد کے معائنے اور عظمیٰ کاردار کے مؤقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب قائل ہے کہ عظمیٰ کاردار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، عظمیٰ کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایانِ شان نہیں،  چنانچہ عظمیٰ کاردار کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ  عظمیٰ کاردار کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں۔