عصام الحق اور سانتیاگو گونزالز نے مینز کلے کورٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا



عصام الحق اور سانتیاگو گونزالز نے مینز کلے کورٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
۱۵ اپریل, ۲۰۱۹ ۹:۵۷ دن

ہیوسٹن (92 نیوز)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار عصام الحق  قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز کلے کورٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

عصام الحق اورسانتا گونزالزکافائنل مقابلہ برطانوی جوڑی کین اورنیل اسکوپسکی کےدرمیان ہوا۔

پاک میکسیکن ٹینس جوڑی نےچھ تین اورچھ چارکے اسکور سے ایونٹ میں کامیابی یقینی بنائی۔

سیمی فائنل میں باب اور مائیک برائن کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا تھاجبکہ  پری کوارٹرفائنل میچ میں دونوں نے برازیل کے مارشل میلو اور ان کےپولش جوڑی دار لیوکاس کیوبوٹ کوشکست دیکر ایونٹ سےباہر کیاتھا۔



تازہ ترین ویڈیوز