عزیر بلوچ کی انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کی ویڈیو سامنے آگئی


Uzair Baloch
14 جولائی, 2020 3:41 شام

کراچی ( 92 نیوز) لیاری گینگ وارسرغنہ عزیر بلوچ  کو گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کئےجانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، نئے کاٹن کے کلف لگے سوٹ میں ملبوس عزیربلوچ  ہشاش بشاش دکھائی دیا، نہ چہرے پرخوف تھا اورنہ ندامت،صحت بھی پہلے سےبہتر نظر آئی ۔

198افرادکےقتل کاالزام ، بھتہ خوری کےسینکڑوں مقدمات میں چاربرس سےگرفتارعزیربلوچ منظرعام پر آگیا ،گزشتہ روزعدالت میں پیشی کی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز نے حاصل کرلی۔

کاٹن کا نیا کلف لگا سوٹ پہننے عزیربلوچ  ہشاش بشاش  دیکھائی دیا ، نہ چہرے پر خوف، نہ ڈر، نہ ندامت ، عزیربلوچ کو سولہ افراد کےقتل کیس میں گذشتہ روز سینڑل جیل میں انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔

عزیربلوچ کو خطرناک ملزمان کےلئے مخصوص راستےکےبجائے معمولی ملزم کی طرح عام راستےسےعدالت لایاگیاتھا ، عزیربلوچ کی جسامت میں بھی  کافی بہتری نظرآئی ، جبکہ تیس جنوری دوہزارسولہ کو گرفتاری کےوقت عزیربلوچ  بہت کمزوردیکھائی دیاتھا۔

تازہ ترین ویڈیوز