Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عرس بابا فرید گنج شکر کے موقع پر پولیس اہلکار کا بزرگ پر تشدد

عرس بابا فرید گنج شکر کے موقع پر پولیس اہلکار کا بزرگ پر تشدد
September 8, 2019
پاکپتن ( 92 نیوز)پنجاب پولیس کی وردی بدلے مدت گزر گئی مگر  وردی والے نہ بدل سکے ، رحیم یار خان ، وہاڑی ، لاہور میں پولیس اہلکاروں کی  عام شہریوں سے بد تمیزی اور ہتک آمیز  واقعات رواں ماہ  کے  ہی ہیں  جس کے بعد پولیس کی جانب سے  اہلکاروں کو نرم مزاجی کیساتھ پیش آنے کی  ہدایت جاری کی گئی تھیں لیکن آج عرس بابا فرید  گنج شکر کے  موقع پر بھی پولیس اہلکار نے  بزرگ شہری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن میں عرس بابا فرید گنج شکر پر بہشتی لائن کو روک کر وی آئی پی کو گزارنے کے خلاف بولنا بزرگ  شہری کو مہنگا پڑ گیا،سب انسپکٹر  نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سب انسپکٹر ریاض   نے زائرین کی بہشتی لائن کو روک کر وی آئی پیز کو گزارنا شروع کر دیا جس پر لائن میں لگے بزرگ زائر نے آواز اٹھائی تو سب انسپکٹر  آپے سے باہر ہو گیا۔ سب انسپکٹر نے بزرگ زائر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ، دیگر زائرین  پولیس اہلکار کی منتیں سماجتیں کرتے رہے مگر اس نے کسی کی ایک سنی اور  بزرگ شخص کو گھسیٹتا رہا۔