Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عراق میں حکومت مخالف مظاہرے ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سات جاں بحق

عراق میں  حکومت مخالف مظاہرے ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سات جاں بحق
November 24, 2019
بغداد ( 92 نیوز) عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سات  مظاہرین جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں افراد نے حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ جنوبی عراقی شہر ناصریہ میں بھی حکومت مخالف مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ مظاہرین نے رات گئے تین پُلوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس پر سکیورٹی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا اور مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔ ادھر عراقی شہر بصرہ میں ملک کی مرکزی بندرگاہ ام قصر کا راستہ کھلوانے کا مطالبہ لئے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھی آنسو گیس اور گولیاں برسا دی گئیں۔ تینوں واقعات میں   7افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔