Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عراق میں حکومت مخالف مظاہرے، ہلاکتیں 112 ہوگئیں

عراق میں حکومت مخالف مظاہرے، ہلاکتیں 112 ہوگئیں
October 8, 2019
بغداد (92 نیوز) عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، کرپشن اور بیروزگاری کے خلاف عوامی غصہ آسمان پرپہنچ گیا۔ ایک ہفتے سے جاری احتجاج میں 112 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، ملکی فوجی قیادت نے مظاہرین پر طاقت کے بےجا استعمال کا اعتراف کر لیا۔ عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا، وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا نئی اصلاحات لانے کا اعلان بھی بے سود ثابت ہوا، کرپشن، بیروزگاری اور بنیادی سہولیات کے فقدان نے عوام کا پارہ ہائی کر رکھا ہے۔ دارالحکومت بغداد میں دن کا کرفیو ہٹایا گیا، مگر حالات نارمل نہ ہوسکے، سب سے زیادہ حالات نواحی شہر الصدر میں کشیدہ ہیں، جہاں مظاہرین کو کچلنے کیلئے عسکری طاقت کا بھرپور استعمال کیا گیا، جس کا اعتراف فوجی حکام نے بھی کرلیا ہے۔ ایک ہفتے سے جاری احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 112 تک جا پہنچی ہے، جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔