Sunday, November 29, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عراق میں امریکی بیس پر راکٹ حملہ ، دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک

عراق میں امریکی بیس پر راکٹ حملہ ، دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک
March 12, 2020 04:31 pm

بغداد ( 92 نیوز) عراق میں امریکی بیس پر راکٹ  حملے میں  دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گیا جب کہ  12 زخمی ہو گئے ، راکٹ حملہ تاجی  بیس پر کیا گیا جس میں 15 راکٹ داغے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق  میں اتحادی فورسز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  بغداد کے شمالی علاقے میں واقع  امریکی تاجی بیس پر 18 راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی، ایک برطانوی فوجی اور ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ کچھ ہی دیر بعد مبینہ طور پر امریکی قیادت میں اتحادی فورسز کے جنگی طیاروں نےعراق کی سرحد کے پر شام کے علاقے البوکمال میں بمباری کی اور 18 عراقی جنگجووں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اتحادی فورسز کی جانب سے انتقامی حملہ ہے۔

رابطہ کیجیے