Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عراقی وزیرِدفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی تعاون، دفاعی روابط سمیت باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو

عراقی وزیرِدفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی تعاون، دفاعی روابط سمیت باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو
February 26, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) عراقی وزیرِدفاع جمعہ عناد سعدون نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی تعاون، دفاعی روابط میں وسعت سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا، پاکستان، عراق کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی جنگ میں عراقی قوم نے لازوال قربانیاں دیں۔

سپہ سالار نے مزید کہا، عراق کو دفاعی شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔