عدالت پیش نہ ہونےپر آغا سراج درانی و اہلخانہ کیخلاف اخبار اشتہار


عدالت آغا سراج درانی ‏ اخبار اشتہار ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز احتساب عدالت ‏ پاکستان پیپلزپارٹی ‏ آغا شہباز درانی ناہید درانی سونیا درانی ‏ صنم درانی ‏
۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت  نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء آغا سراج درانی کے اہلخانہ اور دیگر ملزمان کیخلاف عدم پیشی کے باعث اخبار میں اشتہار شائع کروادیا  ، اخبار اشتہار  میں ملزمان کو 17 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس  میں  جیالے رہنماءکے اہلخانہ اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونا مہنگا پڑگیا  ، کراچی کی احتساب عدالت نے عدم پیشی پر اخبارات میں اشتہار جاری کرادیا ۔

احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد 11 ملزمان کو اخبار اشتہار  کے ذریعے 17 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے  ، ملزمان میں آغا شہباز درانی، ناہید درانی، سونیا درانی اور صنم درانی سمیت دیگر شامل ہیں ۔

عدالت کے مطابق ملزمان احکامات کے باوجود پیش نہ ہوکر خود کو چھپا رہے ہیں   جبکہ احتساب عدالت متعدد مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز