Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عدالت نے ڈاکٹر ماہا کے پوسٹمارٹم کیلئے قبرکشائی کی اجازت دیدی

عدالت نے ڈاکٹر ماہا کے پوسٹمارٹم کیلئے قبرکشائی کی اجازت دیدی
September 18, 2020 09:16 pm

میرپورخاص (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کی جانے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ میرپورخاص کی سیشن عدالت نے ڈاکٹر ماہا کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی کی اجازت دیدی، عدالت نے ڈی جی ہیلتھ حیدرآباد کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ کراچی میں قتل ہوئی ڈاکٹرماہا شاہ کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ میرپور خاص کی سیشن عدالت نے پولیس کی درخواست پر ڈاکٹر ماہا کے پوسٹ مارٹم  کیلئے قبر کشائی کا حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے ڈی جی ہیلتھ سروسز حیدر آباد کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات صادر کر دیئے۔ قبر کشائی کی کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرنگرانی ہوگی۔ ڈاکٹر ماہاکی تدفین میرپور خاص سے 60 کلومیٹر دور واقع آبائی قبرستان میں کی گئی تھی۔ اس سے پہلے ڈاکٹر ماہا کے والد کی جانب سے عدالت میں قبرکشائی، پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ 18 اگست کو ڈیفنس میں پیش آنے والے اس واقعے کا مقدمہ ڈاکٹرماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے، جس میں جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر افراد نامزد ہیں۔

رابطہ کیجیے