عدالت نے نوازشریف کو غیرمشروط طور پر باہر جانیکی اجازت دی، شہباز شریف

عدالت، نوازشریف، غیرمشروط ، باہر جانیکی اجازت، شہباز شریف، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز
۱۶ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۴ شام

لاہور (92 نیوز) عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا عدالت نے غیرمشروط طور پر نوازشریف کو جانے کی اجازت دی ہے، دعائیں کرنے پر میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا قوم کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعائیں سن لی ہیں، عدالت عالیہ کا بھی شکریہ کہ انہوں نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ کیا، ان تمام ساتھیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس حوالے سے مثبت کردار ادا کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی شرط تھی کہ انڈیمنٹی بانڈ کے بغیر اجازت نہیں دی جائے گی، اربوں روپے طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، نوازشریف کے علاج میں حکومت کی پیدا کردہ آخری رکاوٹ عدالتی فیصلے سے ختم ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت، اشتراوصاف، امجد صاحب کا شکر گزار ہوں، ہماری دعا ہے نوازشریف جلد صحت یاب ہوکر پاکستان واپس آئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز