عبدالقادر کی رہائشگار پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا

عبدالقادر لاہور ‏ ‏92 نیوز پی سی بی ‏ احسان مانی ابرار الحق
۰۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر  کی وفات کے بعد انکی رہائش گاہ پرآج بھی  تعزیت کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ، پی سی بی چیئرمین احسان مانی،ابرار الحق بھی مرحوم کے گھرتعزیت کے لیے پہنچے اور اہلخانہ سے گہرے رنج کا اظہار کیا۔

دنیائے کرکٹ کا عظیم نام عبدالقادر  دنیا بھر میں اپنے ہزاروں چاہنے والوں کو چھوڑ گیا ،انکی وفات کی خبر آتےہی دنیا کرکٹ کےبڑے ناموں کے تعزیتی  پیغامات  آنےلگے  ، لاہور میں انکی رہائش گاہ پر اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔

عبدالقادر لاہور ‏ ‏92 نیوز پی سی بی ‏ احسان مانی ابرار الحق
عبدالقادر کی رہائشگار پر آج بھی تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ‏

چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی ان کی رہائشگاہ پر پہنچے اور مرحوم کے صاحبزادوں سے تعزیت کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کی پاکستان کرکٹ کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ، وہ جوبات کرتے تھے اپنے تجربے کی  بنیاد پر کرتے تھے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق بھی  عبدالقادر کی رہائشگاہ پہنچے  اور فاتحہ خوانی کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں  ابرار الحق نے کہا کہ عبدالقادر ایک محبت وطن پاکستانی تھے ۔

عبدالقادر لاہور ‏ ‏92 نیوز پی سی بی ‏ احسان مانی ابرار الحق
عبدالقادر کی رہائشگار پر آج بھی تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ‏

انہوں نے کہا کہ ہم ایک سچے عاشق رسول ﷺ اور بہترین انسان سے محروم ہو گئے ہیں ، ان کی خدمات کے اعتراف میں انکے نام پر اسٹیڈیم بننے چاہئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز