عام انتخابات 2018 ، مقروض امیدوار بھی الیکشن لڑنے کے لیے پر عزم

۱۴ جون, ۲۰۱۸ ۲:۰۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی سکروٹنی میں کئی امیدوار بینکوں کے ڈیفالٹرز نکلے۔

امیدواروں نے کروڑوں کے قرضے بھی معاف کروا رکھے ہیں جبکہ بینکوں کے مقروض امیدوار بھی الیکشن لڑنے کے لیے پر عزم دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے امیدوار افتخار احمد خان 64 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر جبکہ رانا محمد جہانداد خان 33 لاکھ اور عبدالروف ایک کروڑ کے نا دہندہ نکلے۔

ملک وحید خان 5 کروڑ 30 لاکھ کے مقروض جبکہ 38 کروڑ کے قرضے بھی معاف کروائے۔

وسیم پاشا 20 لاکھ کے نادہندہ، 6 لاکھ کا قرض بھی معاف کروایا جبکہ شاہ زین عباسی بھی 70 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے۔

بینک نادہندگان میں راشد یعقوب 52 کروڑ 80 لاکھ کے نادہندہ جبکہ 13 کروڑ 30 لاکھ کے قرضے معاف کروانے والوں میں شامل ہیں۔

محمد یعقوب شیخ 56 کروڑ کے نادہندہ اور 14 کروڑ سے زائد قرضے معاف کروائے ۔

نوید مختار 57 کروڑ جبکہ محمد خان 23 کروڑ کے بینک ڈیفالٹر ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک ڈیفالٹرز کی فہرست میں کل تعداد 383 ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.