عالمی پیمنٹ اسکیم کے مطابق 60 لاکھ ڈالرکی ٹرانزیکشن ہوئیں، بینک اسلامی

۲۹ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۱:۱۸ شام

کراچی (92 نیوز) بینک اسلامی بھی اکاؤنٹ ہیکنگ کی لپیٹ میں آگیا۔ بینک نے کہا کہ عالمی پیمنٹ اسکیم کے مطابق ساٹھ لاکھ ڈالرکی ٹرانزیکشن ہوئیں۔ ہیک ہونے والی ٹرانزیکشن کی بینک ڈیٹا تصدیق نہیں کر رہا۔ 27اکتوبر کو غیرمعمولی ٹرانزیکشن کا معلوم ہوا تھا۔

عالمی اسلامی بینک نے بتایا کہ ہیکنگ کے وقت ہمارا عالمی ادائیگیوں کا سسٹم بند تھا۔ ٹرانزیکشن عالمی کارڈ اسکیم کے ذریعے ہوئی ہیں۔ بینک اسلامی کے مطابق صارفین کے چھبیس لاکھ روپے ریکور کر چکے ہیں۔

دوسری طرف سائبر اٹیک پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لیا اور پیمنٹ کارڈز سیکورٹٰی کی خلاف ورزی پر ہدایت جاری کر دی۔

بینک دولت پاکستان نے کہا کہ متاثرہ بینک خامی دور کرے اور صارفین کیلئے ایڈوائزری جاری کرے۔

اس کے علاوہ تمام بینکوں کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تمام بینک پیمنٹ کارڈز، کارڈ آپریشنز سے منسلک نظام کی سیکورٹی یقینی بنانے کے ساتھ بیرون ملک لین دین کے وقت کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ پیمنٹ اسکیمز، سوئچ آپریٹرز اور میڈیا سروس پروائیڈرز کے ساتھ تعاون اور غیر معمولی واقعات کی صورت میں فوری آگاہ کیا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز