Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عالمی سطح پر کورونا وائرس کیخلاف پاکستان اور چین نے باہمی تعاون کی نئی مثال قائم کر دی

عالمی سطح پر کورونا وائرس کیخلاف پاکستان اور چین نے باہمی تعاون کی نئی مثال قائم کر دی
April 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس کیخلاف پاکستان اور چین نے باہمی تعاون کی نئی مثال قائم کر دی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔ طبی ماہرین کی ٹیم کو پاکستان بھیجا جو اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، لاہور اور خیبرپختونخوا گئی۔ چینی ٹیم نے پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ ، ڈاکٹرز ، سرکاری اہلکاروں سمیت شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان اور چین کے عسکری حکام میں ٹیلی کانفرنس بھی  ہوئی۔ چینی وفد آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی بھی گیا۔ چینی ماہرین نے قومی ادارہ صحت میں اختتامی سیشن کے دوران وائرس سے بچائو کے لیے انفرادی حفاظتی آلات کے استعمال کو ناگزیر قرار دیا۔ چین نے فوری طور پر 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک ، 33 ہزار 744 حفاظتی لباس ، 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس ، 15 لاکھ 58 ہزار 379 میڈیکل ماسک ، 36 وینٹی لیٹرز ، 180 تھرمومیٹر ، 100 تھرمل سکینرز ، 24 ہزار 900 دستانے ، 59 ہزار 376 حفاظتی عینکیں ،10 ہزار لیٹر سینیٹائزر اور حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام کپڑا بھی فراہم کیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق چین نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خصوصی مدد کی۔ خنجراب کے راستے بروقت طبی امداد بھجوائی جن میں 5 وینٹی لیٹرز ، 2 لاکھ ماسک ، 2 ہزار این 95 ماسک  ، 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس ، 2 ہزار حفاظتی سوٹس شامل تھے۔ طبی سامان پاک فوج نے بذریعہ ہیلی کاپٹرز گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں تک پہنچایا۔