Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 29 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئیں

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 29 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئیں
April 14, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 29 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت میں کورونا بے قابو ہو گیا۔ مسلسل چوتھےروز ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ برازیل میں مزید 3687، امریکا 819، پولینڈ میں 644 مریض ہلاک ہوئے۔ اٹلی 476، یوکرین 457، فرانس 345، روس میں مزید 338 ہلاکتیں ہوئی۔ ایران میں کورونا سے اموات، یومیہ کیسز کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ 24 گھنٹے میں مزید 291 اموات، 24 ہزار 760 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ ترکی میں بھی اب تک کے سب سے زیادہ کیس اور اموات رپورٹ ہوئیں۔ ایک ہی روز میں ریکارڈ 273 اموات، 59 ہزار187 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

برطانیہ میں 23 متاثرین ہلاک، 2 ہزار 472 نئے مریض سامنے آگئے۔ سعودی عرب میں 8 اموات، 951 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 13 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 11 کروڑ 10 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔