Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

عالمی بینک کی پاکستان سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے میں معاونت شروع

عالمی بینک کی پاکستان سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے میں معاونت شروع
February 25, 2020 09:03 pm

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی بینک نے پاکستان سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے میں معاونت شروع کر دی۔ ذرائع ایس ای سی پی کے مطابق بے نامی کمپنیوں اور گھوسٹ سرمایہ کاروں کو پکڑنے کیلئے معاونت سر فہرست ہے۔ ورچوئل کرنسی کے کاروبار میں شریک غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع ایس ای سی پی کے مطابق بٹ کوائن اور ورچول اثاثہ جات  شامل کے کاروبار میں ملوث کمپنیوں پر بھی کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں کے اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا سراغ لگانے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ ایسے افراد کو سزائیں دینے کیلئے نئے قانون کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع ایس ای سی پی کا کہنا ہے انکی معاونت کرنیوالے وکلا، لیگل کنسلٹنٹس، چارٹرڈ اکاونٹنٹس، رئل اسٹیٹ ایجنٹس، سونے چاندی اور ہیروں کے بیوپاریوں کیخلاف ریگولیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہیں۔ معاونت میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ شامل ہیں۔ اقتصادی امور ڈزیژن،  نیکٹا، ایف آئی اے، نیب، اسلام آباد پولیس، چاروں صوبوں کے کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بھی شامل ہیں۔

Contact Details