عالمی برادری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، ملیحہ لودھی


عالمی برادری ، اقوام متحدہ ، مسئلہ کشمیر ، حل ، ملیحہ لودھی
۰۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۱ دن

نیو یارک (92 نیوز) ملیحہ لودھی نے کہا عالمی برادری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔

ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد سے الوداعی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پُر امن حل خطے اور دنیا کے امن کے لیے نا گزیر ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ پر لوگ تب ہی بھروسہ کریں گے جب وہ دہایوں سے تصفیہ طلب مسائل کا حل نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو اپنے چارٹر میں درج رہنما اصولوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جنرل اسمبلی کے صدر نے ملیحہ لودھی کو کامیابی سے سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دینے پر مبارکباد دی ۔

تازہ ترین ویڈیوز