عالمی امپورٹ ایکسپو میں خاتون آرٹسٹ نے پانی پر پینٹنگ بنا ڈالی

عالمی امپورٹ ایکسپو، خاتون آرٹسٹ، پانی پر پینٹنگ، شنگھائی، 92 نیوز
۱۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۶ شام

شنگھائی (92 نیوز) شنگھائی میں دوسرے بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کے دوران سائنس کے شاہکاروں کے ساتھ ساتھ، آرٹ کے کمالات بھی دکھائی دیئے۔ خاتون آرٹسٹ نے پانی پر پینٹنگ بنا ڈالی۔

ایکسپو کے دوران قدیم ترک آرٹ کی شاندار جھلک نظر آئی، آرٹسٹ نے پانی پر پینٹنگ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ خاتون نے سب سے پہلے مٹیالا پانی تیار کیا، پھر مختلف رنگوں کو پانی میں ملایا اور کچھ کا چھڑکاؤ کیا۔

اس کے بعد مہارت سے رنگدار پانی میں برش چلاتی گئی اور اپنا کمال دکھاتی گئی۔ پانی کی سطح پر خوبصورت پھول اور نقش و نگار ابھرے تو فنکارہ نے حیرت انگیز طور پر انکو کاغذ پر منتقل کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز