Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر تعینات

عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر تعینات
April 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو تین ماہ یا اس سے زائد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ جب تک نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاتی عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم احمد کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے طور پر بھی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

عاصم احمد کا تعلق شعبہ ان لینڈ ریونیو سے ہے اور ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی ہیں۔ عاصم احمد کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 31 جولائی 2023  ہے۔ موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے۔ جاوید غنی کو 5 ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔