عارضہ قلب میں مبتلا خورشید شاہ کا طبی معائنہ، حالت تسلی بخش قرار


عارضہ قلب، خورشید شاہ، طبی معائنہ، حالت تسلی بخش، سکھر، 92 نیوز
۲۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۶ شام

سکھر (92 نیوز) دل کے عارضہ میں مبتلا پیپلز پار ٹی کے رہنماء سید خورشید احمد شاہ کے این آئی سی وی ڈی میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے، ماہر ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کے خون اور شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ کئے، ابتدائی ٹیسٹ میں ان کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا خورشید احمد شاہ کو 24 گھنٹے اسپتال میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید ٹیسٹ اور دیگر طبی معائنے کے لیے این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹر ندیم قمر آج شام سکھر پہنچیں گے۔

اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ خورشید شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر این آئی سی وی ڈی میں داخل کیا گیا ،انہیں جب اسپتال منتقل کیا گیا تو بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا جو 180 تک تھا۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی چیک اپ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی ،خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری جاری ہے ،پی پی رہنما ء18 ستمبر سے نیب کی تحویل میں ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز