ظفروال ، چینی نوجوان کا نوکری کا جھانسہ دے کر شادی کرنے کا کیس منظرعام پر آگیا

ظفروال ، چینی نوجوان ، اہل خانہ ، نوکری ، جھانسہ ، شادی ، کیس ، منظرعام
۱۵ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ شام

 ظفروال (92 نیوز) ظفروال میں بھی چینی نوجوان کا اہل خانہ کو رقم اور نوکری کا جھانسہ دے کر شادی کرنے کا کیس منظرعام پر آگیا۔ ایف آئی اے نے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

چینی نوجوانوں کی جعلی شادیوں کا معاملہ ظفروال  بھی پہنچ گیا۔ ایک اور سادہ لوح مسیحی خاندان  جعلسازوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ چینی نوجوان زہنگ فن نے  بھاری  رقم اور نوکری کا جھانسہ دے کر سعدیہ مسیح نامی لڑکی سے 7 مارچ کو اسلام آباد میں شادی کی۔ حقائق منظر عام پر آنے  پر تمام لوگ غائب ہوگئے۔

ادھر ایف آئی اے نے  بھی جعلی شادیوں کےخلاف تحقیقات کو وسیع کردیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے لاہور چیمبر آف کامرس سے لیٹر ہیڈ پر آن آرائیول ویزے دینے والی گیارہ کمپنیوں کی تفصیلات بھی  طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کی درخواست پر بھی کئی چینی باشندے پاکستان آئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز