طیارہ حادثہ ، گھر کا چولہا جلانے والی باہمت 18 سالہ عزیزہ بھی جلھس گئی


طیارہ حادثہ ، گھر ، چولہا جلانے ، باہمت 18 سالہ عزیزہ ، جلھس گئی ، کراچی ، 92 نیوز
25 مئی, 2020 11:18 شام

کراچی (92 نیوز) کراچی ایئرپورٹ طیارہ حادثہ میں گھر کا چولہا جلانے والی باہمت 18 سالہ عزیزہ بھی جلھس گئی، وہ سول اسپتال میں زیر علاج ہے، بیماری بیٹی کی صحت کے لئے فکر مند ہوں حکومت اور مخیر حضرات سے مدد چاہتے ہیں۔

طیارہ حادثہ میں گھروں میں کام کرنے والے اٹھارہ سالہ عزیزہ بھی جھلس گئی۔ طیارہ جس گھر پر گرا، عزیزہ وہاں کام کر رہی تھی۔ وہ سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرعلاج ہے۔ بیمار والد بیٹی کی زندگی کے لئے فکرمند ہے۔

اللہ واریو کا کہنا تھا کہ وہ پہلے گدھا گاڑی چلا کر گھر چلاتا تھا لیکن بیماری کے بعد بستر سے لگ گیا اور بہادر بیٹی گھروں پر مزدوری کرنے جاتی تھی۔  بتایا کہ حادثے کے بعد کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔

متاثرہ فیملی کراچی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور ٹنڈو جام خاصخیلی محلہ میں رہتی ہے جوکہ اپنا گزر بسر انتہائی مشکل سے کر رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز