طاقتور نظام اور گورننس کیلئے اداروں کو تگڑا کرنا پڑیگا ، فواد چودھری

طاقتور ، نظام ، گورننس ، اداروں ، تگڑا ، فواد چودھری
۲۵ جون, ۲۰۱۹ ۸:۲۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا طاقتور نظام اور گورننس کیلئے اداروں کو تگڑا کرنا پڑیگا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی میثاق معیشت کا چرچا رہا۔ فواد چودھری نے شہبازشریف پر تنقید کی تو خواجہ آصف ریسکیو آپریشن کے لئے آگئے۔ خواجہ سعدرفیق نے بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔

فواد چودھری نے کہا اپوزیشن لیڈر نے میثاق معیشت کی بات کی لیکن ان کی پارٹی ہی نہیں مان رہی۔ اس پر خواجہ آصف نے پہلے تو فواد چودھری کو تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ہی یہ بھی کہا آپ ہماری کوئی بات مانیں گے تو میثاق معیشت ہو گا۔ خواجہ آصف نے جوابی وار میں کہا فواد کیساتھ انکی پارٹی نے جو کیا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اصولی طور پر آج بھی میثاق معیشت کے حمایتی ہیں مگر یہ حکومت اور اپوزیشن میں نہیں سیاسی جماعتوں میں ہونا چاہئے ۔

سعد رفیق بولے جمہوری نظام خطرے میں ہے، پہلے میثاق جمہوریت کریں پھر میثاق معیشت۔ سعد رفیق نےایوان میں کہا انہیں رگڑا تقریروں کی وجہ سے لگ رہا ہے، نیب کا کالا قانون معیشت کھوکھلا کر رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز