ضمنی الیکشن میں ایک روز باقی، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے



۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۸ شام

لاہور (92 نیوز) ضمنی الیکشن میں ایک روز باقی رہ گیا۔ انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔ خلاف ورزی کی تو ایکشن ہو گا۔

عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخاب میں بھی سب سے بڑا ٹاکرا این اے 131 میں ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی چھوڑی سیٹ پر تحریک انصاف کی جانب سے ہمایوں اختر ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی چھوڑی سیٹ پر این اے ایک سو چوبیس میں بھی سیاسی دنگل سجے گا، جہاں مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان میں جوڑ پڑے گا۔

شہباز شریف کی جانب سے خالی کی گئیں صوبائی نشستوں پی پی  ایک سوچونسٹھ اورایک سوپینسٹھ میں بھی گھمسان کا رن پڑے گا۔ جہاں مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک سیف الملوک کھوکھر اور سہیل شوکت بٹ میں مقابلہ ہو گا۔

پی پی ایک سو پینسٹھ میں پاکستان تحریک انصاف کے منشاء سندھو اور چودھری یوسف علی ایک دوسرے کو بچھاڑنے کی کوشش کریں گے۔



تازہ ترین ویڈیوز