صیہونی فورسز کا طاقت کا وحشیانہ استعمال، 109 فلسطینی زخمی



۲۶ مئی, ۲۰۱۸ ۹:۱۵ دن

غزہ (92 نیوز) اسرائیلی بربریت کیخلاف غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فورسز کی فائرنگ اور آْنسو گیس کی شیلنگ سے ایک سو نو فلسطینی زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینیوں کی بڑی تعداد مسلسل نویں جمعے بھی غزہ بارڈر کے قریب جمع ہوئی۔ ٹائر جلائے اور پتھراؤ کیا۔
اس دوران صیہونی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے براہ راست گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے ایک سو نومظاہرین زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تیس مارچ سے جاری احتجاج کے نتیجے میں اب تک ایک سو تیرہ فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔



تازہ ترین ویڈیوز